افغانستان کے صوبہ نورستان میں سیلاب سے 20 افراد ہلاک

2022/08/21 15:48:28
شیئر:

21 تاریخ کو افغان شمشاد  ٹی وی کے مطابق صوبہ نورستان کے علاقے کامدیش کو حالیہ دنوں اچانک سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہو گئے اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔