امریکی فوج کے ظالمانہ سلوک کے شکار افغان شہری

2022/08/21 16:07:55
شیئر:

افغان دارالحکومت کابل میں واقع بگرام اڈہ افغانستان پر امریکی قبضے کے دوران عسکری آلات اور دیگر تنصیبات کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ یہ اڈہ اس باعث بھی بدنام ہے کہ یہاں ایک بڑی جیل میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
ایک دیہی باسی گل محمد بھی طالبان کے شبے میں امریکی فوج کے فضائی حملے کا براہ راست نشانہ بنے۔ 10 سال پہلے، امریکی فوج نے انہیں طالبان سمجھ کر مشین گن کی گولیوں کے علاوہ راکٹ سے بھی مارنے کی کوشش کی۔شدید زخمی گل محمد کو امریکی فوج بگرام لے گئی۔ تین ماہ تک انہیں امریکی فوجیوں نے مسلسل مارا پیٹا اور ڈرایا دھمکایا۔ گل محمد کہتے ہیں کہ اُن کے جسم میں اب بھی بے شمار  چھرے باقی ہیں جنہیں ہٹایا نہیں جا سکتا، اور اب وہ کوئی بھی کام کرنے سے تقریباً مکمل طور پر معذور ہیں اور صرف اپنے بھائی کے سہارے پر ہی زندہ رہ سکتے ہیں۔ امریکی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے گل محمد سے ابھی تک نہ تو امریکی فوج نے معافی مانگی اور نہ ہی انہیں کوئی معاوضہ دیا گیا ہے۔