بھارت میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی

2022/08/21 16:31:38
شیئر:

بھارتی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ شمالی اور مشرقی بھارت میں گزشتہ دو روز سے جاری طوفانی بارشوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔ شمالی ریاست ہماچل پردیش میں بائیس اموات ہوئیں، مشرقی ریاست اڈیشہ میں چھ، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ میں چار، اور  بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دو اموات ہوئی ہیں۔