جاپانی وزیر اعظم کی کابینہ کی شرح حمایت کم ترین سطح پر آگئی ، جاپانی میڈیا سروے

2022/08/22 11:37:15
شیئر:

اکیس اگست کو جاپان کے مائینچی شمبن کی ایک رپورٹ کے مطابق، مائینچی شمبن اور جاپان سوشل ریسرچ سنٹر کی طرف سے اس ماہ کروائے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی کابینہ کی شرح حمایت جولائی کے وسط میں 52فی صد سے کم ہو کر 36فی صد رہ گئی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں فومیو کیشیدا کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ کم ترین شرح حمایت ہے۔ تقریباً 90 فی صد رائے دہندگان کے مطابق ، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور سابقہ "یونیفیکیشن چرچ" کے درمیان تعلقات میں شکوک وشبہات موجود ہیں۔