صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 21 افراد ہلاک، 117 زخمی  

2022/08/22 17:05:02
شیئر:

صومالی وزارت صحت نے 21 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 19 تاریخ کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے ہیں۔
صومالیہ کے وزیر صحت  نے ایک بیان میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے دو کار بم دھماکے کیے جس سے موغادیشو میں حیات ہوٹل کا بیرونی حصہ تباہ ہو گیا،دہشت گردوں نے ہوٹل میں گھس کر کئی افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ہوٹل کے احاطے میں صومالی فوج اور حملہ آوروں کے درمیان 30 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ صومالیہ کی فوج نے اب مذکورہ احاطے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم "الشباب" نے 20 تاریخ کو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔