امریکی فوج کی ایک مرتبہ پھر شمال مشرقی شام سے چوری شدہ تیل کی منتقلی ، شامی میڈیا

2022/08/22 15:34:30
شیئر:

شام کی خبر رساں ایجنسی نے اکیس تاریخ کو بتایا کہ امریکی فوج نے اسی روز ایک مرتبہ پھر شمال مشرقی شام سے چوری شدہ تیل عراق میں  منتقل کیا ہے۔
 مذکورہ میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے اس دن 137 آئل ٹینکروں کے ذریعے شام سے چوری شدہ تیل کو دو کھیپوں میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں تک پہنچایا۔ حالیہ برسوں میں، شامی حکومت نے بارہا امریکی فوج پر شمال مشرقی شام میں تیل کی چوری اور ترسیل کا الزام عائد کیا ہے۔