امریکہ میں بڑے بور کے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں بڑا اضافہ

2022/08/22 11:16:57
شیئر:

امریکن براڈکاسٹنگ کمپنی کی اکیس اگست کی رپورٹ کے مطابق بڑے بور کے ہتھیاروں کی امریکہ سےدوسرے علاقوں تک غیرقانونی حقل و حمل میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ سرحد پار جرائم پیشہ تنظیموں کی پرتشدد کارروائیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہلکار نے کہا کہ ریاست فلوریڈا کے جنوبی علاقے کی انتظامیہ امریکہ سے ہیٹی نیز کیریبین تک اسلحے کی اسمگلنگ کی غیر قانونی سرگرمیوں پر مزید کاری ضرب لگا رہی ہے۔

امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسلحہ اسمگل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلوریڈا کے جنوبی علاقے کو کیریبین ممالک تک اسلحے کی اسمگلنگ کا مرکز نہیں بننے دیں گے ۔