چین میں تحفظ ماحول کی کوششوں کے نمایاں ثمرات

2022/08/22 19:16:54
شیئر:

چنگھائی جھیل کو 1970 کی دہائی میں ریت کا مسئلہ درپیش آیا تاہم مسلسل 40 سال سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد اس جھیل کو ریت سے نجات مل چکی ہے۔ 2012 کے بعد سے، یہاں ریت کی سطح نے  پیچھے ہٹنا شروع کر دیا اور جھیل  40 سال پہلے کی حالت میں واپس آ گئی ہے۔
پچھلے دس سالوں میں، چینی شہریوں نے انتہائی اہم ماحولیاتی وسائل اور انتہائی نازک ماحولیات کے حامل  علاقوں کے تحفظ  کے لیے سرخ لکیروں کا استعمال کیا ہے۔ جائنٹ پانڈا اور سان جیانگ یوان سمیت پانچ قومی پارک سرخ لکیر کے اندر ہیں۔ 14 گلوبل جیو پارکس اور 39 قومی گراس لینڈ قدرتی پارکس کی پہلی کھیپ بھی سرخ لکیر کے اندر ہے۔ پچھلے دس سالوں میں 9,195 قدرتی ذخائر کو سرخ لکیروں سے محفوظ کیا گیا ہے۔
پچھلے دس سالوں میں، چین نے انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلقات کو از سر نو تعمیر کیا ہے اور فطرت کی بحالی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
پچھلے دس سالوں میں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کا تصور لوگوں کے دلوں میں گہرائی تک پیوست ہو چکا ہے۔
پچھلی دہائی میں، 128,000 انواع کو دریافت کیا گیا ہے اور انہیں چینی حیاتیاتی انواع کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ 2011 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
ہرے بھرے پہاڑ ہمیشہ موجود رہیں، شفاف پانی ہمیشہ بہتا رہے، اسی تصور کی روشنی میں چینی شہری انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی کی خوبصورت تصویر  کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔