چینی صدر شی جن پھنگ کی جاپانی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں

2022/08/22 19:42:44
شیئر:

22  اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جاپانی وزیر  اعظم فومیو کشیدا سے ٹیلی فونک بات چیت میں اُن کی خیریت دریافت کی۔فومیو کشیدا حال  ہی میں کووڈ۔19 کا شکار ہوئے ہیں۔شی جن پھنگ نے جاپانی وزیراعظم سے ہمدردی کا اظہار کرتے  ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر  کیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو معمول پر  لانے کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ میں نئے  عہد کے تقاضوں کے  مطابق چین جاپان  تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں  ۔
اسی دن چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی ایک پیغام میں  فومیو کشیدا کی جلد  صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار  کیا۔