72فیصد ماہرین اقتصادیات کے مطابق 2023 کے وسط میں امریکہ میں دوسری کساد بازاری کا آغاز متوقع ہے

2022/08/23 11:43:55
شیئر:

سی این این کی بائیس اگست کی اطلاعات کےمطابق نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس (NABE) کے ایک سروے میں شامل 72 فیصد ماہرین اقتصادیات کی رائے میں2023 کے وسط میں دوسری امریکی کساد بازاری کا آغازمتوقع ہے ۔
سروے کے مطابق 73 فیصد ماہرین اقتصادیات نے کہا کہ وہ فیڈرل ریزرو سسٹم کے، کسی کساد بازاری کے بغیر اگلے دو سالوں میں افراط زر کو 2 فیصد تک کم کرنے کے دعوے کے بارے میں "بالکل بھی  پراعتماد نہیں" یا "بہت زیادہ پر اعتماد نہیں" ہیں، اس کے مقابلے میں صرف 13 فیصد ماہرین اقتصادیات نے کہا کہ وہ "پراعتماد" یا "بہت پر اعتماد" ہیں کہ مذکورہ ادارہ اس ہدف کو  حاصل کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ریسرچ (این بی ای آر) کے مطابق، 19 فیصد ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ امریکی معیشت ، کساد بازاری کا شکار ہے صرف 20فیصد ماہرین اقتصادیات ایسے ہیں جو 2023 کےوسط سے پہلے امریکی کساد بازاری کے آغاز کی  توقع نہیں رکھتے ہیں۔