اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام باہمی تعلقات کا "سنہرا اصول"ہے۔ اقوام متحدہ میں چینی مندوب

2022/08/23 10:53:42
شیئر:

بائیس اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ سکیورٹی کے تحفظ سے متعلق ایک کھلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ مختلف ممالک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام مشترکہ سلامتی کی تکمیل کی بنیاد ہے اور دنیا کے تمام ممالک کے درمیان تبادلوں کا "سنہرا اصول"بھی ہے۔
چانگ جون کاکہنا تھا کہ  تمام ممالک کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا جدید بین الاقوامی قوانین و تعلقات کی بنیاد ہے جس کو اگر نظر انداز یا ترک کیا گیا تو بین الاقوامی قوانین کاتمام ترنظام تباہ ہو جائے گا، دنیا میں"جنگل کا قانون " ہوگا اور مشترکہ سلامتی کی تکمیل ناممکن ہوگی۔
چانگ جون نے وقت کے تقاضوں کے مطابق سکیورٹی تصورات کے قیام،مستحکم اسٹریٹجک ماحول کو برقرار رکھنے اور موثر عالمی سکیورٹی کی گورننس کا نظام قائم کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ معاہدے کی دسویں نگراں کانفرنس کے صدر گستاوو زلووینین نے بھی شرکت کی۔