امریکی ریاست انڈیانا کے گورنرکا دورہِ تائیوان ،چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

2022/08/23 10:49:49
شیئر:

بائیس اگست کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی ریاست انڈیانا کے گورنر کے دورہِ تائیوان سے متعلق  صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ،تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔امورِ تائیوان ،چین -امریکہ تعلقات میں ہمیشہ سے سب سے اہم، حساس اور بنیادی معاملہ رہے ہیں۔ چین ہمیشہ سے امریکہ کے تائیوان کے ساتھ کسی بھی صورت اور کسی بھی نام سے سرکاری تبادلوں کی مخالفت کرتا رہا ہے۔چین نے انڈیانا کے گورنر ہالکومب کے دورہِ تائیوان پر امریکہ سےباضابطہ احتجاج کیا ہے۔ چین نے امریکہ کےمتعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین -امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کریں اور تائیوان کے ساتھ ہر طرح کے سرکاری تبادلے بند کریں۔