حال ہی میں، ارجنٹائن میں برطانوی سفارت خانے نے ارجنٹائن میں کالج کے طلباء کے لیے
مختصر ویڈیوز کا ایک آن لائن مقابلہ شروع کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جیتنے والے ایک
ہفتے کے لیے مالویناس جزائر کی مفت سیر کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ارجنٹائن کی
وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس عمل کی باضابطہ مخالفت کرتے ہوئے کہا
گیا ہے کہ برطانوی عمل کا مقصد برطانیہ کی طرف سے مالویناس جزائر پر اصل "قبضے" کی
تشہیر کرنا تھا، برطانیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کرے اور مالویناس
تنازع پر بات چیت کرے۔
ارجنٹائن کو 1816 میں ہسپانوی نوآبادیاتی حکمرانی سے
آزادی ملنے پر مالویناس جزائر پر موروثی اختیارمل گیا تھا، لیکن برطانیہ نے 1833
میں مالویناس جزائر پر زبردستی قبضہ کر لیا۔ تاہم ارجنٹائن مالویناس جزائر
پر اختیار کے اپنے دعوے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا ۔ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے
ڈی کالونائزیشن نے 30 سے زائد قراردادیں جاری کی ہیں جن میں برطانوی حکومت پر زور
دیا گیا ہے کہ وہ ارجنٹائن کے ساتھ مذاکرات کرے اور ارجنٹائن نے بھی کئی مرتبہ
مذاکرات کی دعوت دی لیکن برطانیہ نے تمام سفارشات یا پیشکشوں کو مسترد کر
دیا۔
مارچ 2016 میں، اقوام متحدہ کے "کمیشن آن دی لمٹس آف دی کانٹینینٹل شیلف"نے
طے کیا کہ مالویناس جزائر ارجنٹینا کی سمندری حدود میں واقع ہیں۔ لاطینی امریکہ
اور کیریبین میں، تقریباً تمام ممالک مالویناس جزائر کے معاملے پر ارجنٹائن کے موقف
کی حمایت کرتے ہیں۔ چین بھی ارجنٹائن کے جائز موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔