امریکی عوام کی صحت کا انحصار "ویکسین" پر

2022/08/24 16:12:06
شیئر:

سی این این کے مطابق امریکہ میں صحت کے اہلکار مونکی پوکس اور پولیو پر قابو پانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگا رہے ہیں تاکہ یہ ملک کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہ بن سکیں۔حکام کووڈ۔19کے خلاف کمزور ہوتی ہوئی قوت مدافعت کو بحال کرنے کے لیے اپڈیٹ شدہ بوسٹرز پر اعتماد کر رہے ہیں۔رواں سال  موسم خزاں میں انفلوئنزا کے خطرات بھی درپیش ہیں  جس کی شدت پر قابو پانے اور اسپتالوں پر پڑنے والے دباو کو روکنے کے لیے فلو کے شاٹس اہم ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب ملک میں صحت عامہ کے کارکنان ویکسین سے متعلق شکوک، سیاست اور وبائی صورتحال سے تقریباً تین سال تک لڑنے کے بعد، اپنے عہدے چھوڑ رہے ہیں۔ہر  4 میں سے 1 کارکن نے وبائی صورتحال کے دوران ہراساں کیے جانے یا پھر جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے  ۔اب، اداروں سے اضافی فنڈنگ کے بغیر   مونکی پوکس جیسے نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔