24تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا
ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک
کے تحت چین کی جانب سے پاکستان کو 4000 خیمے، 50000 کمبل، 50000 واٹر پروف ترپالیں
اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے،
چین نے ہنگامی انسانی دوست امداد کی اضافی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں
25,000 خیمے اور دیگر ہنگامی نوعیت کا امدادی سامان شامل ہے، اور اسے جلد از جلد
پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔