چین کا خدماتی تجارت کا عالمی میلہ بیجنگ میں منعقد ہوگا

2022/08/24 16:43:50
شیئر:

ریاستی کونسل کے  انفارمیشن آفس نے 23 اگست کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس موقع پر وزارت  تجارت اور بیجنگ کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ چین کا خدماتی تجارت کا عالمی میلہ2022   اکتیس اگست سے 5 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر  لی گئی ہیں۔
تجارتی میلے کے دوران ترقی، سبز اختراع اور ایک بہتر مستقبل کی  تشکیل میں خدماتی شعبے کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور اس کا انعقاد آن  لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے کیا جائے گا۔ میلے کے دوران 7 سمٹ فورمز اور 128  خصوصی فورمز کا انعقاد  بھی ہو گا۔ تاحال، 189 اہم ملکی  اور غیر ملکی مہمانوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، اور 400 سے زیادہ فارچیون 500  اور بین الاقوامی معروف کمپنیاں آف لائن شرکت کریں گی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا  ہے کہ 2012 کے بعد سے، چین کی سروس ٹریڈ نے 6.1 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کے  ساتھ تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھا ہے، جو عالمی شرح نمو  سے 3.1 فیصد پوائنٹ   زیادہ ہے۔ 2014 سے، خدمات میں تجارت کا پیمانہ مسلسل آٹھ سالوں سے دنیا میں دوسرے  نمبر پر ہے۔