امریکہ کی جنگوں سے بھری تاریخ

2022/08/24 17:03:41
شیئر:

امریکی پینٹاگون کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا گیا ہے  کہ امریکہ نے افغانستان، عراق، لیبیا، پاکستان، صومالیہ، شام اور یمن میں جنگیں لڑی ہیں۔امریکی جنگوں کا اصل دائرہ کار اور پیمانہ بہت وسیع ہے، حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 1776 میں اپنے قیام کے بعد سے 2019 تک امریکہ تقریباً 400 فوجی مداخلتوں میں مصروف عمل رہا ہے۔

امریکہ اس وقت کتنی جنگیں لڑ رہا ہے؟ حیرت انگیز طور پر، اس کا جواب "ناں" میں ہے۔ چونکہ امریکی آئین کے تحت کانگریس کو جنگ کا اعلان کرنا ہوتا ہے اور وہ آخری ممالک جن کے خلاف کانگریس نے 1942 میں اعلان جنگ کیا تھا اُن میں بلغاریہ، رومانیہ اور ہنگری  شامل تھے۔یوں بظاہر  آٹھ دہائیوں سے امریکہ نے کوئی جنگ نہیں کی ہےلیکن تاریخ کچھ اور دکھاتی ہے جس میں امریکہ نے دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ جنگیں چھیڑ ی ہیں۔