امریکہ میں منکی پاکس سے متاثرہ کیسز کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے،سی ڈی سی

2022/08/24 10:44:02
شیئر:

23 اگست  کو امریکہ کے مرکز برائے انسداد وبا و تحفظ (سی ڈی سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں منکی پاکس کے کل 42,954 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں  15,432 تصدیق شدہ کیسز امریکہ میں ہیں۔ سی ڈی سی نے ٘مختلف نمونوں کی بنیاد پر پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ میں منکی پاکس کے کیسز اگلے چند مہینوں میں بڑھیں گے۔

 سی ڈی سی  کے مطابق، 17 اگست تک،  دنیا کے 34 فیصد کیسز امریکہ میں تھے۔ برطانیہ اور اسپین سمیت منکی پاکس وائرس سے متاثر ہونے والے  دوسرے ممالک میں کیسز میں کمی آنے لگی ہےلیکن امریکہ میں یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔