چین میں دیہی سیاحت کے فروغ سے خوشحالی کا حصول

2022/08/24 16:33:20
شیئر:
24اگست کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر نے  "چین کی دہائی" کے موضوع پر پریس کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ وزارت ثقافت اور سیاحت کے شعبہ صنعتی ترقی کے ڈائریکٹر میاؤ مویانگ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین کی ثقافتی صنعت اور سیاحت کی صنعت ، اقتصادی ترقی کے لیے نئی محرک قوتیں اور نئے انجن بن چکی ہیں۔
 ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر راؤ چھوان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے دیہی سیاحت کے جامع ثمرات تیزی سے نمایاں ہوئے ہیں اور یہ دیہی احیاء کے لیے ایک نئی قوت بن چکی ہے۔2019 میں،چین بھر  میں دیہی سیاحت کے لیے آنے والے افراد کی تعداد 3 بلین سے تجاوز کرچکی ہے۔ بے شمار دیہاتوں میں سیاحت کے ذریعے غربت کا خاتمہ اور خوشحالی حاصل کی گئی ہے، اور روزگار اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔