چین کا زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثات کے خطرے کو کم سے کم کرنے کا مطالبہ

2022/08/24 10:48:02
شیئر:

۲۳ اگست کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے یوکرین کی جوہری تنصیبات کے محفوظ ہونے پر نظر ثانی کے بارے میں سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور یوکرین کے زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ میں حادثات کے خطرے کو کم سے کم کریں۔ 
گینگ شوانگ نے کہا کہ جوہری تنصیبات کے تحفظ اور حفاظت کے حوالے سے آزمائش اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کوئی بھی حادثہ ایک سنگین جوہری حادثہ بن سکتا ہے جو کہ یوکرین اور پڑوسی ممالک کی ماحولیاتی صورتِ حال  اور صحت عامہ کے لیے ناقابل تنسیخ نتائج کا باعث ہوگا۔  گینگ شوانگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ جا کر فیلڈ انسپکشن کرے اور جوہری تنصیبات کےمحفوظ ہونے کے حوالے سے پیشہ ورانہ تکنیکی جائزہ لے ۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ کے جوہری تحفظ کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے، بین الاقوامی برادری کو ذمہ دارانہ انداز میں حالات میں نرمی اور تحمل کو فروغ دینا چاہیے، سفارتی کوششوں اور سیاسی حل کے لیے کام کرنا چاہیے، متعلقہ فریقین کی بات چیت اور مذاکرات کی طرف واپس آنے کے لیے رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ جلد از جلد جنگ بندی ہو۔