سترہویں چائنا چھانگ چُھون فلم فیسٹیول کا آغاز

2022/08/24 10:32:44
شیئر:

تئیس اگست کی شام ،صوبہ جی لن کے شہر چھانگ چُھون میں سترہویں چائنا چھانگ چُھون فلم فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ موجودہ فلم فیسٹیول کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ اور جی لن کی صوبائی حکومت کررہی ہے اور اس کی میزبانی چھانگ چُھون میونسپل گورنمنٹ نے کی ہے۔

چائنا چھانگ چھون فلم فیسٹیول پہلی مرتبہ1992  میں منعقد ہوا تھا اور اب اس فیسٹیول کو 30 سال ہوچکے ہیں۔ رواں سال یہ فیسٹیول 23 سے 28 اگست تک جاری رہے گا اورچینی فلم انڈسٹری کے گہوارے چھانگ چھون  کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ،  فلموں کی نمائش، فلمی فورمز اور اجتماعی ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔