چین اور افریقہ کے درمیان زرعی تعاون کا فروغ

2022/08/24 15:58:26
شیئر:

چین نے ہمیشہ عالمی اشتراکی ترقی پر توجہ دی ہے۔ زراعت کے شعبے میں چین ، افریقی عوام کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے اور خوشحالی کے لئے  افریقی ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربات اور ٹیکنالوجیز کا فعال تبادلہ کر رہا ہے، زرعی سپلائی چین  کی تعمیر اور زرعی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دے رہا ہے، اور زرعی اختراع اور جدت کاری کے ماڈلز کے لیے کوشاں ہے۔
چین۔افریقہ زرعی تجارت نے تیزی سے ترقی  کی ہے اور چین ،افریقی زرعی برآمدات کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔ زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، چین نے افریقی عوام کے ساتھ اپنی زرعی تکنیکی کامیابیوں کا اشتراک کیا ہے اور مقامی سطحوں پر جدید زراعت کی حمایت کی ہے۔
اس کے علاوہ  حالیہ برسوں میں، چین نے بہت سے افریقی ممالک میں زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینےسمیت ہنر کی تربیت بھی کی ہے، جس سے مقامی زراعت کو مشینی اور جدید بنایا گیا ہے۔