چین میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کمالات

2022/08/24 16:54:49
شیئر:

بغیر پائلٹ پلانٹر کھیت میں سیدھی کیاریاں بنانے میں انتہائی مددگار ہے۔ کھیتوں کی آبپاشی، نگرانی، اور کھاد ڈالنا ایک چھوٹے ٹیبلٹ کمپیوٹر سے ممکن ہے۔
 فصل کی کٹائی کے موسم میں کپاس کے اس کھیت سے 700 ٹن فصل حاصل ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے زراعت کو جدید بنا دیا ہے جو ماضی کی روایتی زراعت سے بالکل مختلف ہے۔
چین کے وسیع علاقے میں 1.9 ملین سے زیادہ فائیو  جی بیس سٹیشنز  موجود ہیں، جو لاکھوں موبائل فونز کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے مواصلاتی نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔
نیشنل انڈسٹریل انٹرنیٹ بگ ڈیٹا سینٹر کے صنعتی انٹرنیٹ پلیٹ فارم پر لاکھوں ڈیجیٹل فیکٹریاں موجود ہیں۔
چین کی تازہ ترین پیشہ ورانہ درجہ بندی کی تقریب میں، پہلی بار نوے ڈیجیٹل پیشے بھی سامنے آئے ہیں جن میں روبوٹکس انجینئرنگ ٹیکنیشن، بزنس ڈیٹا اینالسٹ اور زرعی ڈیجیٹل ٹیکنیشن وغیرہ شامل ہیں۔
پچھلے دس سالوں میں، چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ 11 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 45.5 ٹریلین یوآن ہو چکا ہے، اور جی ڈی پی میں اس کا تناسب 21.6 فیصد سے بڑھ کر 39.8 فیصد ہو گیا ہے۔