پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا سی پیک منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کا عزم

2022/08/25 15:53:07
شیئر:
پاکستان آبزرور کے مطابق  چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پائیدار ترقی اور مقامی اقتصادی جدت کاری کی بنیاد رکھ رہی ہے اور آئندہ مرحلے میں یہ خطے کی منڈیوں کو آپس میں مربوط کرے گی۔
انہوں نے سی پیک منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے مستقبل کے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے۔اربوں ڈالر کے اس منصوبے نے درحقیقت چین پاکستان تعلقات کو ایک اقتصادی تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں۔