"فاریسٹ ڈاکٹر" کی کہانی

2022/08/25 10:57:30
شیئر:
52 سالہ وانگ ثوئی ہونگ وسطی چین کے صوبہ جیانگ شی کےشہر نان چھانگ میں زراعت وجنگلات کے دفتر کی ایک کارکن ہیں۔ 16 سال تک یہاں کام کرتے ہوئے، انہوں نے علاقے کے ہر پہاڑی جنگل کا سفر کیا، دن رات پہاڑوں پر گشت کیا، جنگل میں حشرات اور کیڑے مکوڑوں کے حالات کا جائزہ لیا  اور ان کی نگرانی کی۔اسی لیے  انہیں "فاریسٹ ڈاکٹر" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ "حالیہ برسوں میں، آنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھی ہےاور ماحولیاتی صورتِ حال بھی بہتر سے بہتر ہوئی ہے" اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ" ان کی کوششیں بہت قابل قدر اور بامعنی ہیں۔"