یورپ کے ساٹھ فیصد سے زائد علاقے خشک سالی کا شکار ہیں یا خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہیں، یورپی کمیشن

2022/08/25 10:59:28
شیئر:

تیئیس اگست کویورپی کمیشن کے مشترکہ تحقیقاتی مرکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ،یورپ کےساٹھ فیصد سے زائد علاقے خشک سالی کا شکار ہیں یا خشک سالی کے خطرے سے دوچار  ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپ کے 47 فیصد علاقےجہاں بارش میں کمی واقع ہوئی ہے، خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہیں جب کہ 17 فیصد علاقے خشک سالی کا شکار ہوئے ہیں جہاں نباتات اور زرعی اجناس کو پانی کی کمی کے باعث نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے شروع ہونے والی شدید خشک سالی کی صورتِ حال اگست میں مزید بگڑ رہی ہے۔  دریائی نقل و حمل ، بجلی کی فراہمی نیز زرعی اجناس کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔
یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت یورپ کی خشک سالی  پانچ سو سالہ تاریخ میں بدترین خشک سالی ہو سکتی ہے۔