چین کی فوجی مشق قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ایک جائز اور منصفانہ اقدام ہے ، وزارت دفاع

2022/08/25 16:49:28
شیئر:

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل تھان کہ فئی  نے پچیس تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے  جزیرے  تائیوان کے قریب فوجی مشق کے حوالے سے کہا کہ  چینی پیپلز لبریشن آرمی کی  فوجی مشقوں کا حالیہ سلسلہ کھلا، شفاف، پیشہ ورانہ اور برمحل ہے، یہ اشتعال انگیزی اور دخل اندازی کرنے والوں کے لیے انتباہی ردعمل اور قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ایک جائز اور منصفانہ اقدام ہے۔ امریکہ  کو ون چائنا اصول کی پاسداری  کرتے ہوئے آبنائے تائیوان میں کشیدگی مزید بڑھانے کے بجائے اپنی غلطیوں کی تصحیح کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئے ۔  
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں جاپان  نے تائیوان  کے حوالے سے امریکہ کے منفی اقدام کے تناظر میں نام نہاد "چین سے فوجی خطرے" کو ہوا دے دی ۔ یہ  انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ کچھ عرصے سے، جاپان نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ اور اپنی فوجی تعیناتی کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس نے خطے کے ممالک اور عالمی برادری کو انتہائی "خبردار" کیا ہے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ  ہمسایہ ممالک  کے ساتھ باہمی اعتماد کو بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کام کرے ۔