چینی صدر شی جن پھنگ کی پانچویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کے انعقاد پر مبارکباد

2022/08/25 19:23:40
شیئر:
25تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک پیغام میں پانچویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ شی جن پھنگ نے اس جانب اشارہ کیا کہ چین اور افریقی ممالک ایک ہم نصیب معاشرہ ہیں اور چینی اور افریقی میڈیا باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ، عالمی امن کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی کو فروغ دینے میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم نے دس سال قبل اپنے قیام کے بعد سے، چینی اور افریقی میڈیا کو مکالمے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، اور چینی اور افریقی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور چین ۔افریقہ جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو گہرا کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ چینی اور افریقی ذرائع ابلاغ چین افریقہ دوستی اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھیں گے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے  سمیت عدل و انصاف کے محافظ اور عالمی ترقی کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ نئے عہد میں چین اور افریقہ کی کہانی سنائی جا سکے، تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو پھیلایا جا سکے، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔پانچواں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم اسی روز  بیجنگ میں منعقد ہوا ہے۔