امریکہ میں نفرت انگیز جرائم میں وسیع پیمانے پر اضافہ

2022/08/25 16:02:12
شیئر:
ایف بی آئی نفرت انگیز جرائم سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ کا ڈیٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حاصل کرتی ہے۔ 2020 کی رپورٹ کے مطابق ایسے جرائم کی تعداد 8,263 رہی ہے، جو 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سیاہ فام افراد کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں 43 فیصد اور ایشیائی مخالف نفرت انگیز  جرائم میں 73 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تاہم، محکمہ انصاف کے اندازے کے مطابق نفرت انگیز  جرائم کی اصل تعداد تقریباً 250,000 تھی۔ بڑے پیمانے پر فائرنگ اور تشدد کی کارروائیاں مزید نفرت انگیز جرائم کو جنم دے رہی ہیں۔ایسے جرائم میں سفید فام افراد کی ا کثریت ملوث ہے اور متاثرین میں زیادہ ترسیاہ فام لوگ ہیں۔