وانگ ای کی چین-جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

2022/08/25 10:46:36
شیئر:

چوبیس اگست کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین-جنوبی کوریا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت  کی۔  اس موقع پر انہوں نے باہمی تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے نشاندہی کی کہ تیس برسوں میں دونوں ممالک کے باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوتا رہا ہے اور وہ باقاعدہ اسٹریٹجک شراکت دار بن چکے ہیں۔مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں جب کہ جزیرہ نما کوریا کے امن و امان کے تحفظ اور اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے فریقین کی کوششیں بھی جاری ہیں۔اس کے علاوہ کثیرالجہتی تعاون کے ڈھانچے میں فریقین کا قریبی تعاون بھی جاری ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ دونوں ممالک ماضی میں بھی اچھے ہمسائے ،اچھے دوست اور اچھے ساتھی تھے اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ فریقین کو باہمی احترام و اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی روابط کے ذریعے مشترکہ ترقی کو فروغ دینا چاہیئے نیز عدل و انصاف کا تحفظ کرتے ہوئے قیام امن کے فروغ میں اپنا اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیئے۔ 
چین میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر چھونگ چھئی ہاؤ  نے کہا کہ جنوبی  کوریا کی حکومت باہمی احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے  کی کوشش کرے گی اور تعاون کے نئے عہد کا آغاز کرے گی۔