امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا اعلان

2022/08/25 10:50:16
شیئر:

چوبیس اگست کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو مزید 2.98 بلین ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان فراہم کرے گا۔ اسی دن برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اعلان کیا کہ یوکرین کو مزید 54 ملین پاؤنڈ مالیت کی فوجی امداد فراہم کی جائے گی۔ 
یہ روس یوکرین تنازع کے بعد  یوکرین کو امریکہ کی طرف سے ملنے والی سب سے بڑی فوجی رسد ہے جس میں فضائی دفاعی نظام اور ٹینک شکن نظام کے ساتھ ساتھ ڈرون اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں۔
روسی نیوز ایجنسی "سپتنک" کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے حال ہی میں اپنے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور کچھ نیٹو ممالک سمیت بعض مغربی ممالک نہیں چاہتے کہ روس اور یوکرین تنازع ختم ہو بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ جنگ جاری رہے۔ ان کی رائے میں مغربی ممالک ہی روس- یوکرین تنازعے کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں۔