اقوام متحدہ کی طرف سے تمام فریقوں سے شام کے اقتدار اعلی کا احترام کرنے کی اپیل

2022/08/25 10:54:59
شیئر:

چوبیس اگست کو امریکہ کی طرف سے شام میں مقررہ  اہداف پر فضائی حملوں کے بارے میں چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈجارِک نے کہا کہ شام کی صورت حال غیر مستحکم ہے۔ انہوں نے شام کے بحران سے متعلق تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور صورتحال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام فریقوں سے شام کے اقتداراعلی کا احترام کرنے کی اپیل کرتارہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج نے صدر بائیڈن کی ہدایت پر  23 اگست کو شام میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے خلاف ہدف مقرر کر کے فضائی حملے کیے ۔
24 تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں مقررہ اہداف پر امریکی فوج کے فضائی حملے"جارحیت" اور "دہشت گردی" تھے، جو شام کے اقتدار اعلی، آزادی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ " اہداف " قبضے کے مخالف کرنے والے  گروہ تھے، جن کا ایران سے کوئی تعلق نہیں تھا۔