چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کا چین۔جنوبی کوریا دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی پر زور

2022/08/25 16:05:43
شیئر:

24اگست کوچینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بزنس تعاون فورم سے ورچوئل خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق چین ۔جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت نے تہنیتی خطوط کا تبادلہ بھی کیاہے۔ گزشتہ 30 سالوں کے دوران، فریقین کے درمیان تعلقات نے ٹھوس ترقی  کی ہے، اقتصادی اور تجارتی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے دونوں فریقوں کو بہت فائدہ پہنچا ہے اور علاقائی امن اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔
لی کھہ چھیانگ نے حالیہ پیچیدہ عالمی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ عالمی معیشت کو متعدد غیر یقینی اور غیر مستحکم عوامل کا سامنا ہے۔ چین اگلے 30 سالوں میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھنا چاہیے اور دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ چین کے کھلے پن کا دروازہ پوری دنیا کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور اسے مزید وسعت حاصل ہو گی۔ چین جنوبی کوریا سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں، ترقیاتی مواقع کا اشتراک کریں اور تعاون کی نئی راہیں کھولیں ۔