چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمائے کے لیے بدستور پرکشش منزل

2022/08/25 19:15:45
شیئر:

پچیس تاریخ کو  وزارت تجارت کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ رواں سال جنوری سے جولائی تک ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے، ملک بھر میں بیرونی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے، اور چینی مارکیٹ غیر ملکی سرمائے کے لیے نسبتاً پرکشش رہی ہے۔
  کھلے پن کی حامل مارکیٹ سرمایہ کاری اور کاروبار کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرتی ہے۔ کاروباری ماحول کی مسلسل بہتری سے  غیر ملکی  سرمائے سے چلنے والے اداروں کا سرمایہ کاری پر اعتماد مزید بڑھا ہے۔