مونکی پوکس سے امریکہ کی تمام پچاس ریاستیں متاثر

2022/08/26 16:09:05
شیئر:

 22 اگست کو  امریکی ریاست وومنگ میں مونکی پوکس کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا۔یوں ملک میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محض تین ماہ سے بھی کم عرصے میں،  امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں منکی پوکس پھیل چکا ہے۔ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 15,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکی رائے عامہ کے مطابق کووڈ -۱۹ سے لے کر مونکی پوکس تک امریکی حکومت وبا سے لڑنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ آج، ہزاروں امریکی کووڈ -۱۹ اور مونکی پوکس دونوں میں مبتلا ہیں۔ 
امریکی میڈیا کے مطابق شائد امریکی حکومت مونکی پوکس سے نمٹنے میں بروقت اقدامات نہیں کر سکی ہے اور بعض میڈیا کے نزدیک نسلی اقلیتوں سے امتیاز برتا جا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے نشاندہی کی کہ نیو یارک  میں 46 فیصد سفید فام آبادی کو  مونکی پوکس کی ویکسین دی گئی ہے، جو افریقی اور لاطینی امریکی نژاد  امریکیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسری جانب افریقی اور لاطینی امریکی  نژاد امریکیوں میں سفید فام  افراد کے مقابلے میں مونکی پوکس کے انفیکشن کی شرح کہیں زیادہ ہے۔