بیجنگ میں "چین۔روس ویڈیو ایکسچینج نمائش اور نشریاتی سرگرمی " کی لانچنگ

2022/08/26 19:28:54
شیئر:

26 اگست کو  چائنا میڈیا گروپ اور چین میں روسی سفارت خانے کے زیر اہتمام "چین۔روس ویڈیو ایکسچینج نمائش اور نشریاتی سرگرمی" کی لانچنگ تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
آل ریشیا اسٹیٹ ٹیلی ویژن اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے نائب صدر کونڈراسوف نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ یہ سرگرمی مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ اس سرگرمی کے دوران سی جی ٹی این ، روسی میڈیا کو چین کی پروڈیوس کردہ متعدد بہترین دستاویزی فلمیں، فیچر فلمیں اور رپورٹس کی اہم سیریز فراہم کرے گا۔مذکورہ لانچنگ کے بعد چین میں روسی سفارت خانے کی جانب سے ایک خصوصی  تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ کو  روس کی جانب سے دیا جانے والا "فرینڈشپ میڈل" بھی عطاء کیا گیا۔