رواں سال دنیا میں کووڈ-۱۹ کے باعث دس لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں،عالمی ادارہ صحت

2022/08/26 10:54:17
شیئر:

 پچیس اگست کو عالمی ادارہ صحت کی پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ رواں سال کووڈ-۱۹  کے باعث اب تک دس لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو طبی عملے،عمررسیدہ افراد سمیت ہائی رسک والے افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو مضبوط بنانا چاہیئے اور کل آبادی میں ویکسینیشن  کی شرح کو ستر فیصد تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ویکسینیشن کی کم شرح والے  کچھ ممالک میں اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے تاہم ابھی تک پوری دنیا کی ایک تہائی آبادی کی ویکسینیشن نہیں کی گئی ہے۔