شی جن پھنگ کی فارن لینگوئجز پبلشنگ ہاؤس کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

2022/08/26 19:17:10
شیئر:
25اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فارن لینگوئجز پبلشنگ ہاؤس کے غیر ملکی ماہرین کو جوابی خط لکھا ۔ انہوں نے فارن لینگوئجز پبلشنگ ہاؤس کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام عملے کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور غیر ملکی ماہرین کی حوصلہ افزائی کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف ممالک سے آنے والے ماہرین مختلف ثقافتی پس منظر رکھتے ہیں۔ماہرین نے طویل عرصے تک چین میں کام کیا ہے اور انہیں چین کی تاریخ، ثقافت، قومی خصوصیات اور ترقی کے عمل کا گہرا ادراک ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماہرین ، چینی اور غیر ملکی زبانوں میں چینی کہانیاں عمدگی سے سنائیں گے اور بہترین تراجم کریں گے، مزید غیر ملکی قارئین کو چین سے روشناس کروائیں گے  اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے نئے باب رقم کریں گے۔