چینی کمپنیوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پاکستان کو دیئے گئے عطیات

2022/08/26 11:11:09
شیئر:

25 اگست کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں این ڈی ایم اے میں سیلاب اور قدرتی آفات سے نجات کے لیے چینی کمپنیز  کی جانب سے دیئے گئے عطیات، پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ دنوں پاکستان میں کئی مقامات پر شدید سیلاب آیا ہے، چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی امداد کی ایک نئی کھیپ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے کی ہر خوشی اور غم میں برابر شریک ہیں۔ چین کو امید ہے کہ  دونوں ممالک  کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان سیلاب پر قابو پانے اور جلد از جلد معمولات زندگی کو بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
 آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن اور 28 ممبر کمپنیوں کی جانب سے ان عطیات کے لیے تعاون کیا گیا ہے اور تمام فنڈز پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے صدر یانگ جیان ڈو نے کہا کہ مختلف آفات اور چیلنجز کے پیش نظر پاکستان میں چینی کاروباری ادارے پاکستانی عوام کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی  کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔