بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، چینی مندوب

2022/08/26 11:16:49
شیئر:

پچیس اگست کواقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری جلد از جلد مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے درست سمت میں آگے بڑھنے کی خاطر ٹھوس اقدامات کرے۔
چانگ جون نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پوری دنیا کی توجہ  مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری بدامنی پر مبذول رہی ۔ اگست کے اوائل میں غزہ کا تنازع،  ایک بار پھر حالات کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔اس تصادم کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ہلاک یا زخمی ہوئے اورانفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ اب اولین ترجیح متعلقہ فریقوں پر زور دینا ہے کہ وہ جنگ بندی پر سنجیدگی سے عمل کریں اور تحمل سے کام لیں، تاکہ غزہ کی صورتحال کو جلد از جلد مکمل طور پر پرامن بنایا جا سکے اس کے لیے تمام سمتوں میں سفارتی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
چانگ جون نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صورتحال بے حد مخدوش ہے ، بین الاقوامی برادری کو بنیادی مسائل کا سامنا کرنا چاہیے اور مسئلہ فلسطین کے حل  کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔
پہلا، مشترکہ سلامتی کےحصول کے لیےفلسطین اور اسرائیل  کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
دوسرا، خطے کی منفی صورتحال کو جلد از جلد واپس پلٹایا جائے۔
تیسرا،  "دو ریاستی حل" کو جامع طور پر فروغ دیا جائے ۔