ڈبلیو ایچ او کا چین کے ویکسین ریگولیٹری سسٹم پر بھرپور اعتماد

2022/08/26 15:26:55
شیئر:
ابھی حال ہی میں تیئیس تاریخ کو ڈبلیو ایچ او کے عالمی درجہ بندی کے نظام نے چین کے ویکسین ریگولیٹری نظام کو پختگی کی فعال سطح پر رکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین کے پاس ملک میں ویکسین سازی کے ساتھ ساتھ  درآمد یا تقسیم کی جانے والی ویکسین کے معیار، حفاظتی پن اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مستحکم اور عمدہ مربوط ریگولیٹری نظام ہے۔
چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے کمشنر چیاؤ ہونگ نے کہا کہ چین کے ویکسین ریگولیٹری سسٹم کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کا فیصلہ اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ ہمارا نظام مسلسل مستحکم، موثر اور اچھا کام کر رہا ہے، اور یہ اعلیٰ معیار کے ساتھ محفوظ، موثر، سستی اور قابل رسائی ویکسین کی فراہمی سے عالمی سپلائی میں مزید تعاون  کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔