پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 937 ہو گئی

2022/08/26 18:45:03
شیئر:
26اگست کو پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر  مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق وسط جون سے اب تک پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 937 ہو چکی ہے اور 30 ملین افراد بے گھر ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کے بعد سندھ کے 23 اضلاع بھی انتہائی متاثرہ علاقوں میں شامل ہو چکے ہیں ۔اس سے قبل  پاکستانی حکومت نے 25 تاریخ کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کے ابتدائی تخمینے کے مطابق ، متاثرہ لوگوں کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے کم از کم 7,236 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سمندر پار پاکستانیوں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے نمٹنے میں مدد کریں۔