سی این این کی جانب سے
منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں بڑھتی ہوئی شرح سود اور بلند
افراط زر نے صارفین کی قوت خرید کو کم کر دیا ہے جس سے اگست کے اوائل میں نجی
امریکی کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ۔
22 اگست کو تازہ ترین پرچیزنگ
مینیجرز انڈیکس 45 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے جو جولائی کے 47.7 سے کم ہے۔ایس
اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے سینئر ماہر اقتصادیات سیان جونز نے کہا کہ ڈیٹا
یقینی طور پر اس وقت مندی کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک
چیلنجنگ کاروباری ماحول کا سامنا ہوگا۔