کابل ایئر پورٹ پر افراتفری امریکہ کی عسکریت پسندی کا نتیجہ ہے

2022/08/26 11:15:18
شیئر:

ایک سال قبل امریکی فوج کاافغانستان سےانخلا ہوا اور کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کا منظر دیکھنے میں آیا ۔امریکی فوجی طیارے کے زبردستی اڑان بھرنے سے رن وے پر کئی شہری کچلے ، فوجیوں نےشہریوں پر فائرنگ کی نیز شہری مکانات پر ڈرون حملے کیے ۔ سی ایم جی کے ایک پروگرام میں اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے تبصرہ نگار سو شاؤ ہوئی نےنشاندہی کی کہ کابل ایئرپورٹ پر افراتفری امریکہ کی عسکریت پسندانہ پالیسی کے تباہ کن نتائج کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے انسداد دہشت گردی کی آڑ میں افغان جنگ چھیڑی لیکن بیس برسوں میں افغان کو شدید ترین عذاب میں مبتلا کیا گیاہے۔ امریکہ کو اپنے طرز عمل سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا تسلط پسندانہ طرزِ عمل دنیا کے لیے مزید مصائب کا باعث ہوگا جس سے عالمی برادری کو  ہوشیار رہنا چاہیئے۔