چین میں چھ پائلٹ فری ٹریڈ زونز کے تقریباً تمام مقررہ مشنز پر عمل درآمد مکمل

2022/08/26 11:00:36
شیئر:

اگست 2019 میں ،چین کے شانگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لین گانگ نیو ایریا سمیت  چھ  پائلٹ فری ٹریڈ زونز  شانگ دونگ، جیانگ سو،گوانگ شی ،حہ بئی ،یون نان اور حئی لونگ جیانگ کا قیام عمل میں آیا تھا اور اب ان کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں۔

پچیس اگست کو وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تھینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت مجموعی منصوبےمیں مقررہ تمام713 آزمائشی مشنز  بنیادی طور پرنافذ العمل کر دیئے گئے ہیں ۔تین سال میں ان تجارتی زونز میں ان کی اپنی صلاحیتوں کے مطابق اختراعات کو جاری رکھتے ہوئے اعلی معیار کی اصلاحات اور کھلے پن کے اقدامات اختیار کیے گئے ہیں ،ان علاقوں نے مثالی اور رہنما  کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں لین گانگ ایریا میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال سال بہ سال چار اعشاریہ پانچ گنا بڑھ کر سات ارب یوان تک پہنچا، جب کہ شانگ دونگ سمیت چھ پائلٹ فری ٹریڈ زونز میں درآمدات و برآمدات کے کل حجم میں سترہ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا اور حقیقی استعمال میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں سال بہ سال تیئیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔