پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی

2022/08/27 15:41:55
شیئر:

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ  کے علاقے سوات میں 27 اگست کو غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے 130 کلو میٹر سے زائد سڑکیں بہہ گئی ہیں،15 پل مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں، اور 100 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں یکے بعد دیگرے سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔ تقریباً 50 ہوٹل تباہ ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دسیوں  درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور سوات کا سب سے بڑا رابطہ پل ایوب پل بند ہوگیاہے۔
اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات ہائی وے بند کر دی گئی اور پورے خطے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔