گزشتہ ایک دہائی کے دوران سنکیانگ میں ذرائع نقل و حمل کی بے مثال ترقی

2022/08/27 15:40:28
شیئر:

27 اگست کو سنکیانگ میں ترقی کے دس برس کے موضوع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سنکیانگ میں ذرائع نقل و حمل نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔ سنکیانگ میں بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے 118 دو طرفہ تجارتی راستے کھولے گئے ہیں جو پورے ملک کا ایک تہائی بنتے ہیں۔
سنکیانگ-یورپ ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال  ہے، قازقستان  سے منسلک  دوسری ریلوے مکمل ہو چکی ہے اور اسے استعمال میں لایا گیا ہے، اور 26 سرحد پار بین الاقوامی آپٹیکل کیبلز تعمیر کی گئی ہیں۔
اس وقت، سنکیانگ نے "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ  ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کیا ہے، 25 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 21 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، 176 ممالک اور خطوں کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں، اور 45 بین الاقوامی جڑواں شہروں کے معاہدے کئے ہیں۔سنکیانگ نے ارمچی انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ ایریا،  کاشغر  اکنامک ڈویلپمنٹ زون، ہورگوس اکنامک ڈویلپمنٹ زون اور پورٹ اکنامک بیلٹ کی تعمیر میں بھی شاندار ترقی کی ہے، سنکیانگ کی  20 میں سے 17  ڈرائِی پورٹس  سال بھر کھلی رہتی ہیں۔