بدترین سیلاب: نصف سے زیادہ پاکستان ڈوب گیا، فوج کی خدمات طلب

2022/08/27 15:45:47
شیئر:

27 اگست کو پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے متاثر علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجیوں کی تعداد اور تعیناتی کے مقامات کا تعین صوبائی حکومتوں اور فوج کے درمیان مشاورت کے ذریعے کیا جائے گا۔
اس وقت بدترین سیلابی صورت حال کی وجہ سے پاکستان کا نصف سے زیادہ حصہ زیر آب ہے اور 30 ملین سے زائد افراد متاثر ہیں۔ ملک میں بارشوں کا سلسلہ آٹھویں دور میں داخل ہو گیا ہے اور ابھی تک بارشیں رکنے  کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔