فلم"پھول اتنے سرخ کیوں ہیں" کی کہانی

2022/08/28 15:31:48
شیئر:

17 واں چائنا چھانگ چھون فلم فیسٹیول اس ہفتے شمال مشرقی چین کے شہر چھانگ چھون میں منعقد ہوا۔ ان میں سے تاشکورگن تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں سرحدی محافظ رزینی بائیکا کے حقیقی کارناموں پر مبنی فلم "پھول اتنے سرخ کیوں ہیں" نے بہت سے لوگوں کو رلا دیا۔
یہ فلم رزنی بائیکا کے خاندان کی تین نسلوں کے بارڈر کی حفاظت اور کئی سالوں تک ملک کی حفاظت کرنے کے تجربے کا احاطہ کرتی ہے۔ 2004 میں، رزنی بائیکا نے اپنے والد سے ذمہ داری سنبھالی، اپنے دادا اور اپنے والد کی طرح سرحدوں کا تحفظ شروع کردیا، اور پامیر پلیٹیو بارڈر لائن پر سرحدی محافظ بن گئے۔ گزشتہ 16 سالوں میں رزنی بائیکا نے بار بار لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی ہے، انہوں نے کتنے لوگوں کو بچایا ہے، کوئی شمار نہیں کر سکتا۔
مقامی لوگوں کی عادت بن گئی ہے کہ جب کوئی مشکل ہو تو رزنی بائیکا کو تلاش کرتے ہیں۔ 4 جنوری 2021 کو ایک بچہ جمی ہوئی جھیل میں کھیل رہا تھا اور غلطی سے برف کے سوراخ میں گر گیا۔ اس وقت رزنی بائیکا قریب سے گزرے اور بچے کی ماں کے رونے کی آواز سن کر فوراً اسے بچانے کے لیے بھاگے۔ بچہ تو بچ گیا، لیکن رزنی بائیکا کی جان چلی گئی، وفات کے وقت ان کی عمر صرف 41 سال تھی۔