انٹرنیٹ نے دیہی احیاء کو تقویت دی ہے

2022/08/28 15:36:24
شیئر:

جنوبی چین میں گوانگ شی جوانگ خوداختیار علاقے میں سی لین گاؤں ایک انتہائی غریب گاؤں ہوا کرتا تھا، 2012 میں گاؤں کے  ارد گرد کے علاقے میں صرف 4 موبائل کمیونیکیشن بیس اسٹیشن تھے، اور گھریلو براڈ بینڈ کوریج کی شرح صرف 35فیصد تھی۔ 2017 سے، موبائل کمیونیکیشن بیس اسٹیشن کی تعداد میں  ہر سال اوسطاً 4 کی اوسط سے اضافہ ہوتا رہا ؛ 2020 میں، سی لین ولیج بنیادی طور پر 4G سگنلز کی مکمل کوریج حاصل کر چکا تھا؛ 2022 میں،  یہ گاؤں فائیو جی سگنل سے منسلک ہو گیا ہے۔ آج، پہاڑوں میں رہنے والے خاندان فائبر آپٹک براڈ بینڈ کے ذریعے دنیا سے جڑ سکتے ہیں۔ مواصلات کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، اور دیہی علاقوں کی اقتصادی ترقی بھی ایکسپریس وے میں داخل ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کے بعد، گاؤٖں والوں کے ہاتھوں سے بنائی گئی ٹوکریاں بیرون ملک بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔ ایک امریکی تاجر، انتھونی (انتھونی) نے کہا: "ہم انٹرنیٹ کے ذریعے حقیقی وقت میں مصنوعات دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی ویڈیو نہ ہو، تو میں یقین نہیں کر سکتا کہ وہ اتنی زیادہ خوبصورت شکل و صورت کی حامل ٹوکریاں  بنا سکتے ہیں! یہ حیرت انگیز ہے!"
 2021 میں، چین کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح 57.6 فیصد تک پہنچ گئی ، جو 2012 کے مقابلے میں 33.9 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ دس سالوں میں چین میں غریب علاقوں میں مواصلاتی مشکلات کا مسئلہ تاریخی طور پر حل ہو چکا ہے اور ملک بھر میں کروڑوں دیہی گھرانوں کو براڈ بینڈ تک رسائی حاصل ہے۔
پچھلے دس سالوں میں، تیزی سے کامل مواصلاتی سہولیات شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو بے مثال رفتار سے ختم کر رہی ہیں۔ لائیو ای کامرس، سمارٹ ایگریکلچر، ٹیلی میڈیسن... ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیٹائزیشن کو دیہی زندگی کے مناظر میں ضم کر دیا گیا ہے۔اب چھوٹے دیہات بھی دنیا اور زمانے کے ساتھ ہم آہنگ رہ سکتے ہیں۔